7dcfc3db 1144 4d8a bcd5 945573ef4ae9

مُلک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کی شرح 4.5 فیصد تک پہنچ چُکی ۔ اسد عمر

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں کورونا جائزہ اجلاس، اجلاس میں کورونا وائرس کی شرح مثبت میں حالیہ اضافے اور قومی رابطہ کمیٹی کے بعد کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا، صوبائی چیف سیکرٹریز کی جانب سے اجلاس کو زیادہ شرح والے شہروں میں اقدامات پر بریفنگ دی، بریفنگ کے مطابق شہروں میں ماسک کے استعمال اور شادیوں کی آؤٹ ڈور تقریبات کے لیے جاری گائیڈ لائینز پر عمل کروایا جارہا ہے، اجلاس میں بڑے شہروں میں شرح مثبت میں تیزی سے اضافے کی نشاندہی کی گئی، مُلک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کی شرح 4.5 فیصد تک پہنچ چُکی ہے، مُلک کے 15 شہروں میں کورونا وائرس کی مثبت شرح زیادہ ہے،حیدرآباد میں مثبت شرح سب سے زیادہ 16.59 فیصد، گلگت میں 15.38 اور ملتان میں 15.97 فیصد ہے، مظفرآباد میں شرح 14.12 فیصد، میرپور میں 11.11 فیصد اور پشاور میں 9.69 فیصد ہوچکی ہیں،

مزید پڑھیں:  پشاور، سنگین مقدمات میں ملوث ملزم اسفندیار قتل، لواحقین کا احتجاج
مزید پڑھیں:  دوران عدت نکاح کیس کی سماعت بغیر کارروائی 6 اپریل تک ملتوی

کوئیٹہ میں شرح 8.03 فیصد، اسلام آباد میں 7.48 فیصد اور کراچی میں 7.12 فیصد ہوچکی ہیں، لاہور میں کورونا وائرس مثبت کیسز کی شرح 5.37 فیصد جبکہ راولپنڈی میں 4.63 فیصد ہوچکی ہے، مُلک کے 4136 مختلف حصوں پر مائکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاز کیا گیا ہے۔