news 1579066776 6340 9

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق۔ 1 زخمی

ویب ڈیسک (چارسدہ): چارسدہ پڑانگ غار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے والد جاں بحق جبکہ اس کی 10 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوئی، پولیس کے مطابق عثمان نامی شخص اپنی بیٹی عنیلہ کوموٹر سائیکل پر سکول لے جارہا تھا، نوے کلی سہرے کے مقام پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، 10 سالہ عنیلہ کو تشویشناک حالت میں ایل آر ایچ منتقل کردیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  ضمنی الیکشن:پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری