news 1604730195 5047

پاکستان اورزمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریزکا تیسرا اور آخری میچ آج راولپنڈی میں ہوگا

ویب ڈیسک : قومی ٹیم کلین سویپ کیلئے پرعزم ہے، پاکستان اورزمبابوے آج پنڈی سٹیڈیم میں مد مقابل ہونگے، پاکستان اورزمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، میچ دن ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا، قومی ٹیم کو سیریز میں 6 صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے، پہلا میچ پاکستان نے 6 وکٹوں سے اور دوسرا میچ 8 وکٹوں سے جیتا، ٹی ٹونٹی سیریز سے پہلے کھیلی گئی ون ڈے سیریز بھی پاکستان کے نام رہی تھی۔