7 2

قومی اسمبلی کااجلاس آج بروزجمعرات کی شام ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز جمعرات کی شام ہورہا ہے جس میں اہم امور پر قانون سازی کیساتھ چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر بحث ہوگی۔ اپوزیشن کی جانب سے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کا امکان ہے

پارلیمنٹ ہاؤس میں شام چار بجے ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ کرونا وائرس پھیلنے کے بعد چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے حوالے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانی ہوگی، ثمرہارون بلور

وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر سی پیک اتھارٹی سے متعلق آرڈیننس پیش کریں گے۔ مشیر خزانہ کی جانب سے  ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2019 بھی پیش کیا جائے گا۔

ایف پی ایس سی قواعد کی توثیق کے بل کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ حکومت کینسر کے مریضوں کو مفت دواؤں کی فراہمی روکنے پر وضاحت بھی پیش کرے گی

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

اجلاس میں شرکت کیلئے 4 اسیر ارکان شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال اور خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈ جاری کئے جاچکے ہیں۔

امکان ہے کہ اپوزیشن آٹے، چینی کی قیمتوں میں اضافے اور دیگر مسائل پر ایوان میں احتجاج کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں