IK 2

ملک پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 44 ہزار 801 ارب روپے ہو گیا

ویب ڈیسک (اسلام اباد) : ملک پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 44 ہزار 801 ارب روپے ہو گیا ،

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے سوا دو سال کے دوران قرضوں میں 14 ہزار 922 ارب روپے اضافہ ہو ا ، قرضوں کا بوجھ جی ڈی پی کے 98.3 فیصد ہوگیا ، مقامی قرضوں کا بوجھ سوا دو سال میں 7 ہزار 285 ارب روپے بڑھ گیا ، مقامی قرضوں کا حجم 23 ہزار 701 ارب روپے ہو گیا ، بیرونی قرضوں کے بوجھ میں سوا 2 سال میں 6 ہزار 416 ارب روپے کا اضافہ ہوا ، بیرونی قرضوں کا بوجھ 17 ہزار 369 ارب روپے ہو گیا ، جون 2018 تک ملک پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 29 ہزار 879 ارب روپے تھا ، جون 2018 تک مقامی قرضے 16 ہزار 416 ارب روپے تھے ، جون 2018 تک غیر ملکی قرضوں کا حجم 10 ہزار 953 ارب روپے تھا , 2013 میں ملک پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 14 ہزار 318 ارب روپے تھا , لیگی حکومت کے دور میں قرضوں کے بوجھ میں 15 ہزار 561 ارب روپے کا اضافہ ہوا , مشرف کے 9 سالہ دور میں قرضوں میں 3 ہزار 200 ارب روپے کااضافہ ہوا , پیپلزپارٹی کے 5 سالہ دور میں قرضوں میں 8 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ ہوا.

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے پر گوگل ملازمین کا احتجاج اور دھرنا