پشاور: گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ صوبہ کے تعلیمی اداروں میں طلباہ کو تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت بھی لازمی جزو ہے، ہمیں اپنے زمانہ طالبعلمی میں تعلیمی اداروں کے ماحول اور اساتذہ کے طرز زندگی اور طرز عمل سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ اساتذہ طلباہ کیلئے رول ماڈل ہوتے ہیں، کتابوں سے زیادہ اساتذہ کا رویہ اور تعلیمی ادارے کا ماحول طلباہ کی عملی زندگی پر گہرا اثر انداز ہوتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلامیہ کالج پشاورکے 7ویں کانووکیشن سے بحیثیت مہان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے مختلف شعبوں میں ماسٹرز اورایم فل مکمل کرنے والے طلباء وطالبات میں ڈگریاں اورنمایاں کاکردگی دکھانیوالوں میں گولڈ میڈل تقسیم کیے۔
وزیراعلی کے مشیر برائے اعلی تعلیم میاں خلیق الرحمان، اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان، طلباء وطالبات اور ان کے والدین بھی موجود تھے۔گورنرشاہ فرمان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ دور میں اساتذہ کی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں بہت بڑھ گئی ہیں اوراساتذہ کوطلباء کی کردار سازی پر بہت زیادہ توجہ دینا ہو گی کیونکہ اچھی ڈگری کے ساتھ بہترین تربیت سے طلباہ کے اندر خود اعتماد ی پیدا ہوتا ہے جو اس کیلئے پیشہ ورانہ زندگی میں معاون ثابت ہوتی ہے، گورنرشاہ فرمان نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہماری قومی اردو زبان پیغام رسانی کا بہترین زریعہ ہے اور تعلیمی ادارے قومی زبان اردو کو فروغ دینے میں بھی اپناکردارادا کریں۔بعد ازاں گورنر خیبر پختونخوا نے ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباہ اور ایم فل، پی ایچ ڈی اسکالرز کو مبارکباد بھی دی