unnamed 5

ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں جمعہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا


اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پانچویں پاکستان سپر لیگ میں جمعہ کو دو میچ کھیلے جائیںگے جس کا پہلا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا، یہ میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ دوسرا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، یہ میچ رات 7 بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 2020ء کا میلہ ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہے جو کراچی اور لاہور سے منتقل ہوکر اب ملتان اور راولپنڈی میں پہنچ چکا ہے۔ لیگ کا دسواں میچ جمعہ کو ملتان سلطان اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کا گیارہواں میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لیگ میں شامل 6 ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں، لیگ میں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان