download 4 29

21 نومبر کو وزیراعظم عمران خان رشکئی صنعتی زون افتتاح کرینگے۔ محمود خان

ویب ڈیسک (پشاور): وزیراعلی محمود خان کا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک روڈ نہیں بلکہ سابقہ دور حکومت میں بھی سی پیک پر توجہ دی گئی ہے، کوششوں سے رشکئی صنعتی زون ملا تھا، 21 نومبر کو وزیراعظم عمران خان رشکئی صنعتی زون افتتاح کرینگے، سی پیک میں 3 موٹروے و توانائی کے منصوبے بھی شامل ہے، سی آر بی سی صوبہ کی خوراک کی ضروریات پورا کرنے کے لئے اہم منصوبہ ہے، صوبہ کو کاروباری مرکز بنانا چاہتے ہیں، پشاور سے لیکر ڈیر اسماعیل خان اور دیر ایکسپریس وے کے منصوبے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں، چاہتے ہیں کہ صوبہ کا دیگر علاقوں سے باہمی رابطہ زیادہ سے زیادہ ہوں، افغانستان بھی ترقی کے ان مراھل سے مستفید ہو، ورلڈ بنک کے تعاون سے خیبر پاس اکنامک کوریڈور بنارہے ہیں، رشکئی کے علاوہ دیگر 6 صنعتی زون بھی بنائے جارہے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں زمین صنعتی زون بنارہے ہیں، کوشش کررہے ہیں اس کو سی پیک میں شامل کرے، صنعتوں کو سستے داموں بجلی فراہم کر رہے ہیں، صوبہ کے معاشی ترقی کے لئے زیادہ سی پیک ترقی کا اہم منصوبہ ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ڈی آئی خان فائرنگ کی مذمت