l 232265 102441 updates

اورکزئی میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں 10طالبات میں کورونا کیسزمثبت آئے ہیں

ویب ڈیسک (اورکزئی): اورکزئی میں گرلزڈگری کالج ستر سام اور ہائی سکول مانز گڑھی کے طلباء میں کورونا کیسز مثبت آنے کے بعد سکول اور کالج بند، ڈی ای او فرید اللہ خان محسود کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں 10طالبات میں کورونا کیسزمثبت آئے ہیں، گورنمنٹ ہائی سکول مانز گڑھی میں 9 طلباء میں کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں، طلباء میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گرلز کالج ستر سام اور ہائی سکول مانز گڑھی کو بند کردیے گئے ہیں، 20 دن قبل گرلز مڈل سکول سڑوبی گھڑی میں بھی استانیوں اور طالبات میں کورونا کیسز مثبت آنے کے بعد سکول کو بند کیا گیا تھا، مڈل سکول سڑوبی گڑھی میں طالبات اور استانیوں میں کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آنے کے بعد سکول کو آج سے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔