GB Election 41

گلگت بلتستان انتخابات،الیکشن مہم کاوقت ختم۔جلسےجلوسوں پرمکمل پابندی عائد

ویب ڈیسک (اسلام آباد)گلگت بلتستان انتخابات،الیکشن مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد جلسے جلسوں پر مکمل پابندی عائدکردی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار جلسے جلوس ریلیاں نہیں نکال سکیں گے,ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی۔انتخابی مہم کا وقت آج رات بارہ بجے تک کا تھا،ججز اور اسٹنٹ کمشنر ریٹرننگ افسران کے فرائض سرانجام دینگے۔پولنگ سٹیشنز پرسیکورٹی اہلکار تعینات کرنے کا عمل جاری ہے۔احساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشن پرفورسز کے اضافی جوان تعینات ہونگے۔فوج کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج الرٹ رہے گی۔عوام انتخابی عملہ,سیکورٹی اہلکاروں سے تعاون کریں۔ گلگت: صوبے میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 1161 ہے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین پولنگ سٹیشنز کی کل تعداد 368 ہے۔گلگت:مرد پولنگ سٹیشنز کی تعداد 364 ہے ۔ 418 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ۔ 311 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
13481 سیکورٹی اہلکار سیکورٹی پر مامور ہوں گے۔گلگت بلتستان پولیس کے 4016 اہلکار سیکورٹی فرائض انجام دیں ۔ پنجاب پولیس کے 3000 اہلکار بھی شامل ہیں۔ کے پی کے پولیس کے 2 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔سندھ پولیس کے 500 اہلکار الیکشن ڈیوٹی دیں گے۔بلوچستان پولیس کے 200 پولیس اہلکار سیکورٹی فرائض انجام دیں گے۔پاک رینجرز کے 1700 اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔گلگت بلتستان سکاوٹس کے 965 اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دیں گے۔ ایف سی کے 1100 سیکورٹی اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دیں گے۔ ترجمان فیض اللہ فراق کا کہنا رتھا کہ دوران الیکشن امن و عامہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔میڈیا کو کوریج کیلئے سپیشل کارڈ کا اجرا بھی ہوگا۔ مبصرین کیلئے الیکشن مانیٹر کرنے کی اجازت ہوگی ۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کے خاتمے کی لڑائی ہماری مشترکہ ہے، سرفراز بگٹی