675325 4889149 Alamgir updates

عالمگیرکا کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ، مداحوں میں خوشی کی لہردوڑگئی

ویب ڈیسک(کراچی):معروف پاپ گلوکار عالمگیر نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کی کامیاب سرجری امریکہ میں ہو گئی ۔عالمگیرکے گردے تقریبا ناکارہ ہوگئے تھے جس کے باعث وہ کئی سال سے ڈائیلائسز کے سہارے چل رہے تھے۔سرجری کے بعد انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ خیال رکھنا، اور مجھے دل سے نا بھلانا ،دیکھا نا تھاسمیت کئی سپر ہٹ گانوں اور ملی نغموں کے تخلیق کار عالمگیر 2004سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے تاہم اب ان کا کڈنی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن


عالمگیر نے اپنے فین پیج پر گزشتہ روز ان کی اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بیماری کے باوجود مسکراتے ہوئے نظر آئے۔ تصویر کے ساتھ عالمگیر کا پیغام بھی درج تھا جس میں انہوں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لیے دعا کی تھی۔تصویر دیکھ کہ ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کی مکمل صحت یابی کی دعا کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن