RainPakistan

موسم سرما کی بارشوں کا آغاز ۔محکمہ موسمیات نے بادلوں کی گھن گھرج کی نوید سنا دی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)موسم سرما کی بارشوں کا آغاز ، محکمہ موسمیات نے بادلوں کی گھن گھرج کی نوید سنا دی ، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، سب سے زیادہ درجہ حرارت سکردومیں منفی 3ریکارڈ کیا گیا،ملک میں طویل عرصے بعد بادلوں نے رخ کر لیا ۔محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی محکمہ موسمیات کے مطابق آج خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، آزادکمشیر ،شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، جبکہ خیبرپختونخوا اوروسطی پنجاب کے کچھ میدانی علاقوں میں بھی مطلع جزوی ابرآلود بعض میدانی علاقوں میں سموگ کا امکان ہے ،گذشتہ 24 گھنٹے کا دوران سکردومیں منفی 03 اور گوپس میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  نیو پشاور ویلی منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے حکمت عمل ترتیب دی جائے،وزیراعلیٰ