unnamed 74

تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کا بڑا ڈیلر گرفتار

ویب ڈیسک (اسلام آباد):تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کا بڑا ڈیلر گرفتارہو گیا ۔ملزم اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات کا منشیات فروخت کرتا تھا،خفیہ اطلاعات پر ملزم کی ریکی کر کے گرفتار کیا گیا ،تھانہ کوہسار پولیس نے سید پور سے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا،منشیات ڈیلر مزمل شاہ عرف زملی شاہ گرفتارملزم کے قبضے سے 04کلوچرس، 02کلوہیروئن، 500گرام آئس برآمدملزم تعلیمی اداروں میں طلبا کو بھی منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھاملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پرخودکش حملہ،2 دہشتگرد ہلاک