1212121

بونیر میں ایلئی کے قریب چلتی گاڑی پر فائرنگ. تین افراد زخمی

ویب ڈیسک (بونیر): ایلئی کے قریب چلتی گاڑی پر فائرنگ، تین افراد زخمی، پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ سوات روڈ پر ایلئی بی ایچ او کے قریب پیش آیا ہے جہاں سوات سے بونیر جانے والی مسافر وین پر فائرنگ ہوئی،فائرنگ وین کے پھچلے سیٹ پر بیھٹے لیاقت علی، باچا زادہ اور عطااللہ پر کی گئی ہیں،جس کے نتیجے میں تینوں زخمی ہوئے ریسکیو 1122 کے عملے نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر منتقل کردیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک زخمی لیاقت ذادہ کو شدید زخمی حالت میں پشاور ریفر کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ پرانی دشمنی کی بناء پر کی گئی ہے اور زخمیوں نے اپنے مخالفین کے نام بھی بتا دیئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک تعلق سوات سے ہے جبکہ دو کا تعلق بونیر سے ہیں۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ زخمیوں میں سے عطاءاللہ پر پہلے سے دفعہ 302 درج تھی جو ضمانت پر رہا ہوئے تھے جو آج ڈگر عدالت میں پیشی کےلئے آرہے تھے جن پر راستے میں فائرنگ ہوئی۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام:پلاسٹک و کراکری کی دکان میں آتشزدگی ،کروڑوں کا نقصان