fazal

پشاورمیں 22 نومبر کو ہونے والی پی ڈی ایم جلسہ کے لئے تیاریوں کےحوالے سے جے یو آئی کا اجتماع

ویب ڈیسک (چارسدہ):پشاورمیں 22 نومبر کو ہونے والی پی ڈی ایم جلسہ کے لئےکے تیاریوں کےحوالے سے جے یو آئی چارسدہ کے زیر اہتمام اتمانزئی حلیم آباد میں اجتماع، اجتماع جے یو آئی کی ضلعی امیر مولانا گوہر شاہ، سابق صوبائی وزیر قانون بیرسٹر راشد عبداللہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22 نومبر کا جلسہ حکومت سے نجات کے لیے آخری جلسہ ہوگی، موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں آٹا ،چینی، گھں سمیت دیگر روزمرہ اشیا کے نرخوں میں اضافے سے عریب عوام تنگ آچکے ہیں، 22 نومبر کو عوامی سیلاب کے سامنے موجود حکومت خس وخاشاک کی طرح بہہ جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں بارشیں: کوٹ اللہ داد کا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا