download 1 98

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس 16 نومبر کو طلب کرلیا گیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد )اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس 16 نومبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کریں گے ای سی سی میں 10 نکاتی ایجنڈہ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ پاک ایران سرحد پر باڑ کیلئے اضافی فنڈز کی سمری پیش کی جائے گی ذرائع کے مطابق آرمی کی اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن نارتھ کیلئے گرانٹ کی سمری ایجنڈے میں شامل، آرمی کی انٹرنل سیکیورٹی ڈیوٹی الانس کیلئے گرانٹ کی سمری پر غور ہوگا ۔
اجلاس میں سیسنا ائیر کرافٹ کی مینٹیننس کیلئے فنڈز وزارت دفاع کومنتقل کرنے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ، برطانیہ میں کیسوں کی پیروی کیلئے سولی سائٹر کی خدمات کے لئے اخراجات کے معاملہ پر بھی غور ہو گا پی آئی اے کے ساڑھے تین ہزار ملازمین فارغ کرنے کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے ۔
ملازمین کو فارغ کرنے کیلئے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم تیار کی گئی ، رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کیلئے 12 ارب 87 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں ۔سکیم کے تحت ملازمین کو ڈھائی سال میں ادائیگی کرنے کی تجویزدے دی گئی ہے۔
پی آئی اے کے 3500 ملازمین فارغ کرنے سے سالانہ 4 ارب 20 کروڑ روپے کی بچت ہوگی ،پی آئی اے کے 30 جہازوں کیلئے 7 سے ساڑھے 7 ہزار ملازمین رکھنے کا پلان جبکہ مقامی طور پر سمز اور سمارٹ کارڈز کی تیاری کیلئے کمیٹی کے قیام پر غور ہو گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آم اور کینو کی ایکسپورٹ کیلئے کمیٹی کے قیام کی سمری پیش کی جائے گی اور پی پی ایل بشر سے تھرڈ پارٹی کو گیس فراہمی کی سمری بھی پیش کی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی