1212 4

پشاور میں پی ڈی ایم جلسہ انفارمیشن کمیٹی کا اجلاس

ویب ڈیسک (پشاور):پی ڈی ایم جلسہ انفارمیشن کمیٹی کا اجلاس،عبدالجلیل جان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جلسہ کی تیاریاں جاری ہیں،پشاور:ہمارے فلیکس کوئی تیارنہیں کررہا,حکومت رکاوٹیں پیدانہ کرے۔
روبینہ خالد نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کاشکار,پشاورجلسہ ان کے لیے ریفرنڈم ہوگا، ہم نے سات سال پی ٹی آئی کو برداشت کیامزید نہیں کرسکتے،رحمت علی خان نے کہا کہ انتظامیہ نے پابندی عائدکی تو پابندیاں توڑ دینگے۔
اختیارولی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کااصل ایجنڈاملک کوموجودہ حکمرانوں سے نجات دلاناہے،حکومت سیکورٹی فراہم کرنے کی پابند ہے جوہرصورت حکومت دے گی، عوام روٹی سے بھی محروم ہوچکی ہے,انہیں رخصت کرکے ہی دم لیں گے، ملک میں فاشزم ہے جس سے عوام کونجات دلانی ہے، جلسوں کے بعدلانگ مارچ اورپھراستعفے دینگے,ہم عمران خان کوکوئی این آراونہیں دینگے,این آراوتوعمران خان نے اپنی بہن اورساتھیوں کودئیے، خیبرپختونخواچوروں کی آماجگاہ ہے انھیں کیوں نہیں پکڑاجاتا,بلین ٹری میں درختوں کاکوئی وجودہی نہیں، عمران خان اوران کے ساتھی اداروں کے مامے چاچے نہ بنیں,ہمارا اداروں سے کوئی ٹکرائونہیں، عبدالجلیل جان کا مزید کہنا تھا کہ پیرکے دن سے تاجروں,وکلاء اورڈاکٹروں سے ملاقاتیں کرینگے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش جاری ،خنکی بڑھ گئی