hafeez sheikh2323

تحریک انصاف کی پہلی 9 سہ ماہیوں میں بیرونی واجبات مسلم لیگ کی 9 سہ ماہیوں کی نسبت 48 فیصد کم اضافہ ہوا۔ حفیظ شیخ

ویب ڈیسک (اسلام آباد):مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا ٹویٹ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ کے دور کی 9 سہ ماہیوں کا تقابلی جائزہ،تحریک انصاف کی پہلی 9 سہ ماہیوں میں بیرونی واجبات مسلم لیگ کی 9 سہ ماہیوں کی نسبت 48 فیصد کم اضافہ ہوا، اس عرصہ میں 78 فیصد زائد قرضوں کی ادائیگی کی گئی، مسلم لیگ نے مارچ 2016 ء تا جون 2018ء کے دوران 24 ارب 80 کروڑ ڈالر غیر ملکی قرضہ لیا، تحریک انصاف نے جوں 2018 ء تا ستمبر 2020 ء کے عرصہ میں 18 ارب 50 کروڑ ڈالر غیر ملکی قرض لیا، 9 سہ ماہیوں میں مسلم لیگ کا کل بیرونی واجبات 31.1 ارب ڈالر تھے، تحریک انصاف نے اس عرصہ میں 16.1 ارب ڈالر بیرونی واجبات ادا کئے، تحریک انصاف نے اس مدت میں 16.7 ارب ڈالر غیر ملکی قرضہ لیا، مسلم لیگ نے اس مدت میں 29.7 ارب ڈالر غیر ملکی قرضہ لیا، ستمبر 2020 ء میں بڑی صنعتوں کی پیداواری گروتھ میں اضافہ ہوا، ناں دھاتی معدنیات کی گروتھ 21 فیصد اضافہ ہوا، فارما سیوٹیکل 20 فیصد، فوڈ 10 فیصد جبکہ کیمیکل گروتھ 8 فیصد رہی، آٹو سیلز کی گروتھ 28 فیصد ، ٹیکسٹائل 2.5 فیصد، فرٹیلائزر گروتھ 2.5 فیصد رہی، پیپر اینڈ بورڈ کی گروتھ 12 فیصد اور ربڑ کی گروتھ 15 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ حملہ :چین کا ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ