EIwHMWRXkAA6JiU

دیربالانومبرمیں تین فٹ تک ریکارڈبرفباری

ویب ڈیسک(دیربالا)دیر بالا ضلع کے بالائی علاقوں میں نومبر میں ریکارڈ برفباری ۔برفباری کی باعث بالائی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے ۔بالائی علاقوں کی لنک سڑکیں بند ہو چکی ہیں۔کمراٹ جاز بانڈہ عشیری درہ ،سیدگ جھیل ،لواری ٹاپ میں تین فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔
گانشال سر میں چھ افراد مال مویشی سمیت برف میں محصور ہوگئے ہیںبرف میں محصور افراد کو نکالنے کے لیے دس گاں دس افراد پر مشتمل قافلہ روا نہ ہو گیا ہے ۔برفباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  جمرود، مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق، خاتون زخمی