download 197

راولپنڈی میں تحریک لبیک پاکستان کی ناموس رسالت ریلی کا معاملہ

ویب ڈیسک (راولپنڈی): تحریک لبیک پاکستان کی ناموس رسالت ریلی کا معاملہ، ذرائع کے مطابق پولیس کے 10 ہزار افسران و اہلکار آج سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، راولپنڈی شہر کے داخلی و خارجی راستے پرکنٹینرز لگا کر سیل کردیئے گئے، مرکزی شاہراہ مری روڈ کو آنے والی اطراف کی رابطہ سڑکوں پر بھی کنٹینرز کھڑے کردیئے گئے، جڑواں شہروں کیلئے میٹرو بس سروس بھی آج بند رہے گی، مختلف تاجر تنظیموں کا بھی آج کاروباری مراکز بند رکھنے کا فیصلہ، جڑواں شہروں سمیت جہلم، اٹک، چکوال میں آج رات 9 بجے تک موبائل فون سروس بھی بند رکھی جائیگی، ٹی ایل پی رہنماؤں اور کارکنان کو کسی صورت مری روڈ پر اکھٹا نہ ہونے دینے کا فیصلہ ۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق