Met office predicts rain thunderstorm with isolated heavy falls 1 1024x509 1

ملک بھرمیں موسم سرماکی پہلی بارش کا سلسلہ جاری،بالائی علاقوں میں ریکارڈبرف باری

ویب ڈیسک(اسلام آباد) سردیوں کی آمد آمد ہے ملک بھر میں بادل برس رہے ہیں ،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ یار ہے ملک بھر میں گزشتہ روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج مزید بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ بالائی علاقو ں میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہیں سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ نوشہرہ میں دوسرے روز بھی بارش ہو رہی ہے۔پشاور، ایبٹ آباد ،مانسہرہ ، دیر،چترال ، شانگلہ، مردان، دکی اور لوئر دیر سمیت مختلف علاقوں میں بھی بادل جم کے برسے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی چینی سفارتخانے آمد،شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت

جبکہ سوات اور دیر بالا میں ریکارڈ برف باری ہوئی ۔
گلگت بلتستان، کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے ۔استورمیں بھی بارش ہوئی تو آسمان سے روئی کی گالے گرنے کا سلسلہ بھی رکا نہیں۔ کئی علاقوں میں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے
جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کی توقع ہے ۔
وادی لیپا میں برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔ شدید برفباری کے باعث برتھواڑ گلی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  تارکین وطن عازمین حج کو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے نئی پالیسی تیار

شانگلہ اورمیرپور آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی ہو رہی ہے۔قلات اور گردونواح میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ہے۔کشمور اور تنگوانی سمیت سندھ میں بھی کہیں کہیں بارش ہوئی ،کوئٹہ اور گردونواح میں بھی وقفے وقفے سے بادل برستے رہے۔