local 04 temp 1522528553 5abff129 620x348 1

محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سےتیترکے شکارکی اجازت

ویب ڈیسک(اسلام آباد )شکار کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری، محکمہ وائلڈ لائف نے تیتر کے شکار کی اجازت دے دی۔محکمہ وائلڈ لائف نے تیتر کے شکار کی اجازت دینے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر سے فروری تک صرف اتوار کے روز ہی تیتر کے شکار کی اجازت ہو گی۔
جنگلی حیات کی پناہ گاہوں، قومی پارکوں اور خصوصی علاقوں میں شکار پر پابندی ہو گی۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، اپوزیشن جماعتوں کا شور شرابہ

اسلحہ کا لائسنس رکھنے والوں کو ہی شکار کی اجازت ہو گی۔صوبے کی 40 تحصیلوں میں صرف اتوار کے روز شکار کی اجازت ہو گی ۔محکمہ کے تمام علاقائی و ضلعی افسران شکار کے لئے ممنوعہ علاقوں کی نگرانی کریں گے۔ ایس و پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہو گی جبکہ بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،ایجنڈا جاری