54545 2

پشاور بڈھ بیر واقعہ ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک (پشاور): پشاوربڈھ بیر میں معصوم بچے کے بہیمانہ اور سفاکانہ قتل میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کرلیا جائے گا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نوشیرخان کی سربراہی میں اعلی سطح تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جامع تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے قرب و جوار میں رہنے والے متعدد افراد کو شامل تفتیش کیا ہے، ابتدائی طور پر علاقہ مکینوں کی پروفائلنگ کی جا رہی ہے، جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد اکٹھے کرنے سمیت مختلف زاویوں پر تفتیش جاری ہے، بچے کے جسم سے کوئی عضو نہیں نکالا گیا، شواہد کی روشنی میں روایتی اور غیر روایتی دونوں طریقوں کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، پہلے سے ہی درج کئے گئے ایف آئی آر میں قتل کی دفعات شامل کردی گئی ہیں، سوشل میڈیا پر پھیلے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ڈاکٹرز نے نعش کے ابتدائی معائنہ کے بعد گردوں یا کسی دوسرے عضو کو نکالنے کی تردید کی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق بچے سے کسی قسم کی کوئی زیادتی بھی نہیں ہوئی ہے،علاقہ مکینوں سمیت دیگر مشتبہ افراد کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے،سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بچے کے اندوہناک واقعے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر دیکھ رہے ہیں، انشاء اللہ بہت جلد ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مزید 7041 غیر قانونی مقیم افغانی لوٹ گئے، تعداد 5 لاکھ سے متجاوز