Lahore Vs Karachi Dubai Cover scaled

دنیا کےآلودہ شہروں میں لاہوردوسرےاور کراچی چوتھےنمبرپر

ویب ڈیسک(اسلام آباد)پاکستان کا دوسرا بڑا شہر جسکو پاکستان کا دل کہا جاتا ہے لاہور دوسرا، جبکہ روشنیوں کا شہر کراچی دنیا کا چوتھا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی سرفہرست میں بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی پہلے نمبر پر ہے۔نئی دہلی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 352 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 293 پرٹیکیولیٹ میٹرز جب کہ کراچی میں آلودہ ذرات کی مقدار 188 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج:گوگل نے 28ملازمین کو نکال دیا