1490409 arrestedterrorist 1546538281 243 640x480 1

راولپنڈی میں تحفظ ناموس ﷺ مارچ میں شرکت کے لیے جانے والے سات کارکنان چارسدہ میں گرفتار

ویب ڈیسک (چارسدہ):تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام راولپنڈی میں تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم مارچ میں شرکت کے لیے جانے والے سات کارکنان چارسدہ میں گرفتار، گرفتار ہونے والے کارکنان راولپنڈی میں فرانس میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے مارچ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے، پولیس نے چار سدہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں سمیت موٹروے انٹرچینج پر سخت ناکہ بندی کی تھی، ناکہ بندی کے دوران راولپنڈی جانے والی گاڑیوں میں مسافروں کی چیکنگ کے دوران 7 کارکنان کو گاڑی سے اتار کر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  حقوق نہ ملے توچھیننابھی جانتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا