hhh 2

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 2128 نئے کیسز سامنے آئے ہے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے 19 مریض جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں 2128 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی،

ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 28048 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 23 ہزار 824 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 59 ہزار 032 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں 1 لاکھ 55 ہزار 680 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 10 ہزار 450، کے پی 42370 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں،

مزید پڑھیں:  وانا، فطرانہ فی کس 248 روپے مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد میں 24218 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4452 ، بلوچستان میں 16407 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 5455 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 7160 اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں کورونا کے 2747، پنجاب میں 2475 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،

خیبرپختونخوا میں 1311،اسلام آباد میں 257 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 156، گلگت بلتستان میں کورونا کے 93 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 121مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 29511 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، خواجہ آصف

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کیلئے 1859 وینٹیلیٹرز مختص ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 206 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 1587مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 49 لاکھ 50 ہزار 561 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔