download 199

نوشہرہ کاکا صاحب روڈ پرفلائنگ کوچ کو حادثہ ۔8افراد جاں بحق ، 11 زخمی

ویب ڈیسک (نوشہرہ): ریسکیو 1122 کے مطابق نوشہرہ کاکا صاحب روڈ پر فلائنگ کوچ کو حادثہ پیش آیا، ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیمیں جائے وقوع کی طرف روانہ ہوئے، مسافر فلائنگ کوچ میں 10 سے 15کے قریب افراد سوار تھے، کاکا صاحب سے نوشہرہ کینٹ کی طرف گامزن تھا، زخمیوں میں خواتین اور سکول کے بچے بھی شامل ہیں، ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیموں نے 10 شدید زخمی افراد کو قریبی ہسپتالوں کو منتقل کردیئے، جس میں سکول کے بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، ہسپتال کے مطابق 5 افراد حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں 2 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، بلال احمد فیضی ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا تھاکہ تاہم ریسکیو1122 کی ایمبولینس نے کسی بھی جاں بحق شخص کو ہسپتال منتقل نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں شدید بارش، نکاس آب کا نظام درہم برہم