download 1 99

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب کا اعلیٰ سطحی اجلاس پیر کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب کا اعلیٰ سطحی اجلاس پیر کو طلب کرلیا، نیب ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب پراسیکیوٹر جنرل احتساب اجلاس میں شریک ہونگے، ڈی جی آپریشنز اور تمام علاقائی بیوروز کے ڈائریکٹرز جنرل اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس کے دوران نیب آپریشنز اور پراسیکیوٹر ڈویژن کو مزید تقویت دینے پر غور کیا جائے گا، شکایات کی تصدیق ، انکوائریوں ، اور تفتیشی عوامل کی حکمت عملی بنائی جائے گی، نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی حکمت عملی بھی بنائی جائے گی، چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب نے بدعنوان عناصر کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، احتساب عدالتوں میں مجموعی طور پر سزاﺅں کی شرح تقریباً 68.8 فیصد رہی ہے، نیب نے سینئر افسران کی دانش سے استفادہ کرنے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (سی آئی ٹی ) کا نظام متعارف کرایا۔

مزید پڑھیں:  وائس چانسلرز کی تعیناتیوں میں غیر ضروری تاخیر کی جا رہی ہے، ڈاکٹر فیروزشاہ