13198472 1202780383066659 1475969402904337022 o

صوبہ بھرمیں حالیہ بارشوں سے دوخواتین ذخمی،دوگھروں کو جزوی نقصان

ویب ڈیسک(پشاور)صوبے بھر میں حالیہ بارشوں اوربرفباری کے نتیجے میں دو خواتین ذخمی ہوئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سوات تحصیل مٹہ کے علاقہ بھر مٹہ میں کچن کی دیوارگرنے سے دو خواتین زخمی ہوئیں ہیں،جبکہ بارشوں اوربرفباری سے دو گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔
برفباری سے بند سڑکیں کھو لنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ صو بے کے تمام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قر یبی رابطے میں ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم نے کہا کہ 10نو مبر کوتما م اضلا ع کو مراسلہ کیا تھا جس میں با رشوں اوربرفباری کی پیش گوئی اورپیشگی حفاظتی اقداما ت کی ہدایا ت جا ری کی تھی۔

مزید پڑھیں:  این ایف سی ایوارڈ ،وفاق صوبے کا ھق نہیں‌دے رہا، مزمل اسلم


ڈی جی پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ کنٹرول روم 24/7فعال ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہمیں ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے