ایبٹ آباد میں موسم سرما کی پہلی بارشوں کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد): خشک سالی کے بعد ملک کے باقی حصوں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی موسم سرما کی پہلی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ گلیات نتھیا گلی میں موسم سرما کی پہلی برف باری جاری، بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا، گلیات کی اونچی چوٹیوں میرا جانی مشکپوری نتھیا گلی چھانگلہ گلی ایوبیہ میں اب تک 8 انچ تک برف پڑ چکی ہے، گلیات کے زرین علاقوں میں بارش نومبر کے وسط میں پڑنے والی برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، گلیات میں سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے جلانے کی لکڑی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے، لکڑ ٹالوں پر لکڑی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، جبکہ بجلی بھی معطل ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف موبائل فون کمپنیوں کے ٹاور بھی جواب دینے لگے ہیں۔