murad 1

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار

ویب ڈیسک(کراچی):کورونا کی دوسری لہر عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنما بھی اس خطرناک لہر کا شکار ہو رہے ہیں ۔ اب تک کئی اہم شخصیات وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں ۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے کو وِڈ 19 ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیا ہے، انھیں بخار ہو گیا تھا جس پر ان کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر انہوں نے خود کو قرنطینہ میں منتقل کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہلکا بخار ہے باقی طبعیت بہتر ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پتنگ نامی افغانی جاں بحق