fazl ur rehman 1024

گلگت بلتستان میں انتخابات نہیں بندربانٹ ہوئی ہے۔مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک(اسلام آباد)جمعیت علماء اسلام نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیاہے ۔جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا بڑا بیان سامنے اگیاگلگت بلتستان میں ایک بار پھر 2018 کی تاریخ کو دہرایا گیا، گلگت بلتستان میں انتخابات نہیں بندربانٹ ہوئی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹیڈ اور نا اہل حکمرانوں کو گلگت بلتستان کا رزلٹ ہضم نہیں کرنے دیں گے ،پاکستان کے بعد اب پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان کا بیرا غرق نہیں کرنے دیں گے۔ گلگت بلتستان میں ہونے والی بندربانٹ کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ڈی ایم نے ا ئندہ ہونے والے اجلاس میں متفقہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ جارحانہ کارروائیوں کی بجائے امن کیلئے کوشاں ہے، انٹونی بلنکن