Zahid Hafeez 1024x535 1

بھارت نے ہمیشہ کی طرح دیدہ دلیری سے دوبارہ من گھڑت موقف اپنایا ہے۔زاہد حفیظ چوہدری

ویب ڈیسک(اسلام آباد)پاکستان نے بھارتی ریاستی دہشت گردی پر مبنی ڈوزئیر پت بھارتی وزارت خارجہ کے جواب کو مسترد کر دیاہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان سختی سے بھارتی وزارت خارجہ پاکستان کی جانب سے مہیا کردہ شواہد کی تردیس کو مسترد کرتا ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری کے مطابقبھارت نے ہمیشہ کی طرح دیدہ دلیری سے دوبارہ من گھڑت موقف اپنایا ہے۔ اندھی تردید اور پرانے الزامات دہرانے سے حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے۔ پاکستان کی جانب سے پیش کردہ ڈوزئیر بھارت کی پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی منصوبہ بندی،معاونت،اکسانے, مالی امداد اور تخریب کاری کو تکمیل تک پہنچانے کی تفصیلات پیش کرتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ 2001 سے اب تک پاکستان نے اپنی سرزمین پر 19ہزار دہشت گرد حملوں کا سامنا کیاہے ان دہشت گرد حملوں میں 83 ہزار اموات ہوئیں ہیں۔ دہشت گرد حملوں میں ہونے والے اقتصادی نقصانات 126 ارب امریکی ڈالرز کے قریب ہیں، پاکستان اپنی سرحدوں میں بھارت کی دہشت گردی کی پشتی بانی سے شدید متاثر ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا