zahid hafeez replaces aisha farooqui as foreign office spokesperson 1596643788 5747

بھارت پاکستان کوعدم استحکام سے دو چار کرنے کی سازش کررہا ہے۔ زاہد حفیظ

ویب ڈیسک (اسلام آباد) : بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کے ثبوت سامنے آئے، پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 مستقل رکن ممالک امریکہ چین فرانس برطانیہ اور روس کے سامنے ثبوت رکھ دیئے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کو ثبوتوں پر مبنی ڈوزیئر دے دیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل بابر افتخار کی طرف سے بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پریس کانفرنس میں پیش کئے جانے کے بعد پاکستان کا بھارت کو بے نقاب کرنے کے لئے ایک اور بڑا قدم رکھا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 مستقل رکن ممالک روس چین فرانس امریکہ اور برطانیہ کے سفیروں کو دفتر خارجہ بجاکر بھارتی ثبوت دکھا دیئے گئے، ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق موثرممالک کے سفیروں کو بتایا گیا ہے کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے ریاستی سرپرستی میں پاکستان کے اندر دہشتگردی کروا رہا ہے، سفیروں کو پاکستان کے خلاف بھارتی دہشتگردی کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزئیر دیاگیا، بھارت پاکستان کوعدم استحکام سے دو چار کرنے کی سازش کررہا ہے، بھارتی مہم جوئی اور اقدامات سے امن کو خطرات لاحق ہیں یہ خطرات خطے ہی نہیں عالمی امن کو بھی درپیش ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر 100سے زائد طلباگرفتار