nab

میگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ جاوید اقبال

ویب ڈیسک (اسلام آباد):قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، اجلاس میں حسین اصغر، ڈپٹی چیئرمین نیب،سید اصغر حیدر، پراسیکیوٹر جنرل اکاونٹبلیٹی،ظاہر شاہ، ڈی جی آپریشنز شریک، اجلاس میں نیب کی مجموعی کاردکردگی کا جائزہ،چیرمین نیب کا کہنا تھا کہ میگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کی کارکرگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے آپریشن اور پراسیکیوشن کے شعبوں کو مز ید فعال بنایا گیا ہے، نیب کو 2019 میں53 ہزار 643 شکایات موصول ہوئیں، 42 ہزار 760 کو نمٹا دیا گیا ہے، 2018 میں نیب کو 48 ہزار 591 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 41 ہزار 414 کو نمٹایا گیا، شکایات میں اضافہ سے نیب پر عوام کے اعتماد کا اظہارہوتا ہے، نیب نے 2019 کے دوران 1308 شکایات کی جانچ پڑتال کی، 1686 انکوائریوں اور 609 انویسٹی گیشن کو نمٹایا، نیب کے مقدمات میں مجموعی سزا کی شرح 68.8 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس کیسز میں التوا پر وزیراعظم برہم، متعلقہ افسران معطل، انکوائری کا حکم