hj

بنوں میں مسلم لیگ ن کا جلسہ اور ورکر کنونشن. استقبالیہ پر گاڑی سے نہ اترنے اور نظر انداز کرنے پر امیر مقام کے خلاف مظاہرین کا احتجاج

ویب ڈیسک (بنوں): بنوں میں مسلم لیگ ن جلسہ اور ورکر کنونشن، پارٹی جلسہ شروع ہونے سے قبل ہی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی، شمالی وزیرستان کے سینکڑوں ورکروں نے جلسہ کا بائیکاٹ کرلیا، ورکروں نے استقبالیہ پر گاڑی سے نہ اترنے اور نظر انداز کرنے پر امیر مقام کے خلاف احتجاج کیا، سینکڑوں ورکرز لنک روڈ چوک پر قافلے کی شکل میں کھڑے تھے، امیر مقام قافلے کو چھوڑ کر جلسہ گاہ کیلئے نکل گئے ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کے بیانئے کیساتھ ہیں جلسہ میں شرکت نہیں کریں گے، نظر انداز کرنے پر گو امیر مقام کا نعرہ لگائیں گے ۔

مزید پڑھیں:  عید پر 6لاکھ کے قریب سیاحوں کی خیبر پختونخوا آمد