imran copy

کورونا کیسز میں اضافہ ، وزیراعظم نے 21 نومبر کو رشکئی میں عوامی اجتماع منسوخ کردیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد):ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے رشکئی میں عوامی اجتماع منسوخ کردیا، وزیراعظم نے این سی او سی کی تجویز پر رشکئی عوامی اجتماع منسوخ کیا، وزیراعظم نے 21 نومبر کو رشکئی میں اکنامک زون کا افتتاح کرنا تھا،این سی او سی حکام کی وزیراعظم کو بریفنگ میں کہنا تھا کہ ملک میں کورونا خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے،اموات کی اوسط 8 فیصد سے بڑھ کر 25 فیصد ہوگئی ہے، امریکہ، سپین، فرانس، برطانیہ کے کورونا کیسز کا ڈیٹا وزیراعظم کو پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں رکنیت :امریکا نے فلسطین کی درخواست ویٹو کردی