.jpg

بنوں میں اساتذہ اور طلباء میں 7 کنفرم کورونا کیسز رپورٹ۔ سکول 15 دن کیلئے سیل

ویب ڈیسک (بنوں):گورنمنٹ گرلز سینٹینئل ماڈل ہائی سکول ٹانچی بازار بنوں میں اساتذہ اور طلباء میں 7 کنفرم کورونا کیسز سامنے ائے ہیں جس کی روشنی میں سکول کو مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون کے تحت 15 دن کیلئے سیل کردیا گیا ہے، ضلع بنوں میں اب تک ٹوٹل 42 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں پچھلے 24 گھنٹے میں 31 کنفرم مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے مختلف سرکاری سکولوں کے اساتذدہ اور طلباء بھی شامل ہیں ڈپٹی کمشنر بنوں کے ہدایت پر مائیکرو سمارٹ ڈاون کے تحت جن سکولوں میں کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں انکو 15 دن کیلئے سیل کیا جارہا ہے جبکہ باقی مریضوں کو گھروں میں قرنطائن کیا جارہا ہے عوام سے گزارش ہے کہ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، درہ پیزو کے قریب ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی