islama

اسلامیہ کالج پشاور کے طلبہ اساتذہ کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے

ویب ڈیسک(پشاور):اسلامیہ کالج پشاور کے طلبہ اساتذہ کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے، خلیل اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن کی احمد فراز بلاک سے مین یونیورسٹی روڈ تک احتجاجی ریلی، طلبا کا اساتذہ کے حق میں نعرہ بازی، اسامہ صدر کے ایس او کا کہنا تھا کہ ریلی کا مقصد اساتذہ کرام کی کردار کشی کو روکنا ہے،
طلبہ نے کہا کہ چند روز قبل اساتذہ پر جنسی ہراسانی کے بے جا الزمات لگائے گئے، بیرونی فنڈ سے چلنے والوں پر یونیورسٹی کے دروازے بند کرنے کا مطالبہ،طلبہ نے کچھ دیر کیلئے یونیورسٹی روڈ کو بھی بند کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاورہائیکورٹ،مرادسعید ودیگرکےکاغذات منظوری کیخلاف درخواستوں پرفریقین کونوٹس جاری