.jpg

آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کی بڈھ بیرآمد۔ بچے کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی

ویب ڈیسک (پشاور):انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی گذشتہ روز قتل ہونے والے 4 سالہ معصوم بچے طاہر اللہ ولد فرمان اللہ کی رہائش گاہ واقع بڈھ بیر ٹیلہ بند گئے،آئی جی پی بچے کے والد اور دیگر غمزدہ خاندان کے افراد سے ملے اور ان سے بچے کے بہیمانہ قتل پر دلی تعزیت کی اور معصوم بچے کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، چیف کیپٹل سٹی پولیس افیسر پشاور اس موقع پر آئی جی پی کے ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب