ameergilani 21148003 112932582759730 4160397067149115392 n 29 1554490597

اداکار امیر گیلانی نے کورونا کو شکست دے دی

ویب ڈیسک(کراچی)اداکار امیر گیلانی نے کورونا کو شکست دے دی۔ اداکار امیر گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 دنوں سے میں اکیلا ہی خود کا دوست، ساتھی اور ہمدرد تھا، قرنطینہ کے 15 دن میرے لیے انتہائی خوفناک اور پریشان کن ثابت ہوئے ہیں۔اداکار نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کی دعائو ں سے اب بالکل ٹھیک ہوگیا ہوں، اس مرتبہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔
اداکار نے خود میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد ویڈیو پیغام میں مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کے سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت ختم ہوچکی ہے اور انہوں نے ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔رواں ماہ 2 نومبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔انہوں نے ویڈیو میں مداحوں کو اپنا کمرہ بھی دکھایا تھا اور ساتھ ہی مداحوں سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی تھی۔
ور اب اداکار نے 13 دن بعد 15 نومبر کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔