kp food authority confiscates 300 chickens 1533245758 4392 400x320 3

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا مردان میں ملاوٹ مافیا کیخلاف ایکشن، رس گلوں میں واشنگ پاوڈر کا استعمال

ویب ڈیسک (مردان): فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پشاور اور مردان میں ملاوٹ مافیا کے خلاف ایکشن، فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مردان میں بیکری پراڈکٹس میں واشنگٹن پوڈر، خراب انڈوں اور نان فوڈ گریڈ کمیکل کا استعمال پایا گیا، واشنگ پاوڈر کا استعمال رس گلوں میں کیا جاتا تھا، درجنوں انڈے اور 50 کلو مضر صحت سویٹس موقع پر تلف کرلیا، 2 بیکریوں کے پروڈکشن یونٹس سیل کردی، 4 پر جرمانے عائد کیے، عوامی شکایت پر مضرصحت بوسیدہ گوشت فروخت کرنے والا قصاب رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، گوشت تلف کرلیا، یونیورسٹی روڈ پشاور پر مختلف بیکریز اور کباب ہاوسز کا معائنہ کیا، بیکریز میں جگہ اور ذاتی صفائی کے ساتھ اتھارٹی کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی تھی، بیکریز کے پروسیسنگ ایریا میں گندگی کی وجہ سے بدبو پھیلا ہوا تھا، کباب ہاوس میں بوسیدہ ٹماٹر کا استعمال کیا جارہا تھا، کئی ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکٹ موجود نہیں تھے، مختلف کیفیز کا بھی معائنہ کیا گیا، بہتری کے لئے نوٹسز جاری کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  این اے 130سے نواز شریف کی کامیابی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج