111819491 626c6f05 bd1a 41d6 b4ab 7b406465555a

خیبر پختونخوا کے مختلف میڈیکل کالجز میں کورونا کیسز بڑھنے لگے

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا کے مختلف میڈیکل کالجز میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، طلبہ کا ان لائن امتحان لینے یا انٹرنل اور پریوئس امتحان کی بنیاد پروموٹ کرنے کا مطالبہ کیا، طلبہ کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر صوبے کے مختلف کالجز میں کورونا کیسز سامنے آرہے ہیں، خیبر میڈیکل کالج کے 5طلبہ متاثر اور ایک طالبعلم شہید ہوا ہے، کوہاٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں 4بنوں میڈیکل کالج میں 3کیسز سامنے آئے ہیں، ویمن میڈیکل کالج 15 اور ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج میں 2 کیسز سامنے آئے ہیں، رحمان میڈیکل کالج ، نوشہرہ میڈیکل کالج، ایوب میڈیکل کالج اور سوات میڈیکل کالج میں ایک ایک کیسز سامنے آئے ہے، مثبت کیسز آنے پر گومل میڈیکل کالج ، ویمن میڈیکل کالجاور بنوں میڈیکل کالج کے ہاسٹلزسیل کردیئے گئے، فزیکل امتحان ہمارے زندگیوں کیلئے خطرہ ہے، گورنر ، وزیراعلی اور وائس چانسلر کے ایم یو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، طلبہ کا مطالبہ تھا کہ امتحانات خیبر میڈیکل کالج اور یوای ٹی پشاور کی طرح آن لائن لئے جائے ، اندرونی امتحان یا پریوئس امتحان کی بنیاد کو طلبہ کو پروموٹ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا جائزہ، بقایاجات اور سرٹیفیکیٹ دینے کا فیصلہ