news 1583410273 2577 1

پشاور میں کورونا کے پیش نظر کے باعث 115 سکول دوبارہ بند کئے گئے

ویب ڈیسک (پشاور): کورونا کیسز میں اضافہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی سکولوں کو ہدایت دی، کورونا سے بچاو کی خاطر چھٹی کے وقت بھیڑ سے بچنے کے لئے طلبہ کو مرحلہ وار چھٹی دی جائے، اعلامیہ کے مطابق چھٹی کے وقت سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جائے، گھر سے سکول آتے اور جاتے بے وقت طلبہ کورونا ایس او پیز پر عمل درامد یقینی بنائے، مراسلہ

مزید پڑھیں:  دہشت گردی واقعات حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،گورنر غلام علی

خیبرپختونخوا میں کورونا کے باعث بند تعلیمی اداروں کی صورتحال، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی بند سکولوں کے حوالے سے رپورٹ جاری، خیبر پختونخوا میں کل سکولوں کی تعداد43745 ہے، رپورٹ کے مطابق جن میں 35488 سرکاری اور 8257 نجی سکول ہیں،

کورونا پھیلاو خدشے کے باعث 115 سکول دوبارہ بند کئے گئے، جن میں 112 سرکاری سکول اور 3 نجی ہیں، 85 سکول دوبارہ کھول دیئے گئے، 30 سرکاری سکول تاحال بند ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 50 نجی سکولوں کو 10 ہزار سے 40 ہزار تک جرمانہ عائد،
تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کی شرح میں مزید بہتری، نومبر کے پہلے ہفتے میں ٹیسٹنگ کی شرح 1.22 سے بڑھ کر 1.75 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبہ بھر میں میٹرک امتحانات شروع، 3 ہزار سے زائد امتحانی ہال قائم