Maulana Fazlur Rehman

اسلام آبادپی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت آج ہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد)اسلام آبادپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس آج منعقدہوگا۔ مولانا فضل الرحمن صدارت کریں گے۔ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس دو بجے مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں ہوگا۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اور نوازشریف کی طرف سے ویڈیو لنک سے شرکت کا امکان ہے۔
میثاق جمہوریت کو میثاق پاکستان کے نام سے دیگر جماعتوں تک توسیع دینے کی منظوری دی جائے گی ،اے پی سی میں طے شدہ چھبیس نکات میں کچھ اضافہ کیا جائے گا۔اسٹیبلشمنٹ سے پی ڈی ایم کی طرف سے مشترکہ مذاکرات کرنے کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں لفظ اسٹیبلشمنٹ یا جرنیلوں میں سے کیا استعمال کرنا ہے پر پالیسی طے کی جائے گی۔ گلگت بلتستان الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن کی طرف سے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کی طرف سے حلف نہ اٹھانے کی تجویز دیئے جانے کا امکان ہے۔
اجلاس میں پی ڈی ایم سربراہی اجلاس حکومت کی طرف سے کرونا کے باعث جلسوں پر پابندی کو رد کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم اجلاس ملک گیر شٹر ڈائون ،جلسوں اور اسلام آباد مارچ پر بھی غور کرے گا۔ سینٹ الیکشن روکنے کے لئے اسمبلیوں سے استعفوں پر غور کرے گا۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پرخودکش حملہ،2 دہشتگرد ہلاک