اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کہا ہے کہ یہ حکومت کی نااہلی ہے کہ دو دن قبل ایران میں وائرس کا انکشاف ہونے کے باوجود ایران سے آنے والی پروازوں کو نہیں روکا گیا
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ نیب کی سیاسی انجینیرنگ کے چرچے صرف پاکستان تک محدود نہیں رہے۔ بین لاقوامی ادارے بھی اسے پاکستان کا بدترین ادارہ سمجھتے ہیں جسے حکومت جمہوری سوچ کے برعکس استعمال کر رہی ہے۔جمہوریت نظام ہی پاکستان کی معیشیت اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنا سکتا ہے۔ اسکے تحفظ کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔