New Project 2020 11 16T212739.276

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان 4 نکاتی معاہدے کااعلامیہ جاری

ویب ڈیسک(اسلام آباد)حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان 4 نکاتی معاہدے کا اعلامیہ جاری ،معاہدے پر حکومتی ٹیم کی جانب سے وزیرداخلہ، وزیر مذہبی امور اور کمشنر اسلام آباد کے دستخط ہیںتحریک لبیک کی جانب سے معاہدے پر تحریک لبیک خیبرپختونخوا، شمالی پنجاب کے امیر اور ناظم اعلی شمالی پنجاب ٹی ایل پی کے دستخط ہیں۔
معاہدات
معاہدہ 1۔حکومت فرانس کے سفیر کو دو سے تین ماہ کے عرصے کے اندر پارلیمنٹ سے فیصلہ سازی کے ذریعے ملک بدر کرے گی۔
معاہدہ نمبر2 ۔حکومت فرانس میں اپنا سفیر تعینات نہیں کرے گی۔
معاہدہ نمبر 3۔فرانس کی مصنوعات کا سرکاری طورپر مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا
معاہدہ نمبر 4 ۔گرفتار شدہ کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے گا اور موجودہ مارچ کے حوالے سے بعد میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  صوبائی وزراء قاسم شاہ اور مینا خان کا پشاور میں سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ