ed470070 1dba 4b69 a881 70158a3b618a

بچے ناشتہ کئےبغیر ہی سکول چلےجاتے ہیں۔کوہاٹ میں گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف خواتین سراپااحتجاج

ویب ڈیسک(کوہاٹ )کوہاٹ میںگیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے خلاف گڑھی رئوف خان کی خواتین سڑکوں پر نکل آئیںہیں۔خواتین نے ہنگو روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔مشتعل خواتین کی ممبرانِ اسمبلی کے خلاف نعرے بازی،انکا کہنا تھا کہ گیس پریشر نہ ہونے کے برابر،بچے ناشتہ کئے بغیر ہی بھوکے سکول چلے جاتے ہیں ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں شہریار آفریدی کا چھوٹا لندن نہیں چاہیئے ،سردیاں شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں گیس غائب ہو جاتی ہے ۔ایس این جی پی ایل بھاری بل وقت سے پہلے بھیج دیتی ہے لیکن گیس نہیں ملتی، گیس کمپنی سردیوں میں کم پریشر کا سالوں سے جاری مسئلہ حل کرنے میں ناکام ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی