d373e731 3489 4d49 abf0 8fa231820e0c

حکومت 22 نومبر کے جلسے میں روڑے ڈال رہی ہے،ان ہتکنڈوں سے باز آجائے۔ ثمر بلور

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میں اے این پی کی صوبائی ترجمان ثمر بلور کی پریس کانفرنس، ثمر بلور کا کہنا تھا کہ 22 نومبر کا جلسہ کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہے، حکومت جلسے میں روڑے ڈال رہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ حکومت ان ہتکھنڈوں سے باز آجائے۔پاکستان اس سے پہلے اتنا مقروض نہیں تھا،اس حکومت سے عوام کی زندگی مشکل میں پڑھ گئی ہے۔اس حکومت نے روزگار دینے کی بجائے لوگوں کو بے روزگار کیا ہے ،حکومت عوام کو اپنی باتوں میں الجھانا چاہتی ہے،سنجیدہ نہیں ہے۔
ِپی ڈی اِیم جلسے کے حوالے سےانکا کہنا تھا کہ 22نومبر کو اے این پی ورکرز کا سیلاب نظر آئےگا۔21 نومبر کو پی ٹی آئی کا منسوخ جلسہ ایک دھوکا تھامگرپی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت میں ہوگا۔
اگرجلسے سے روکنے کی کوشش کی گئی تو پی ڈی ایم کا رخ اسلام آباد کی طرف ہوگا انکا مزید کہنا تھا کہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے جلسہ کرینگے۔ شیخ رشید نجومی بن گئے ہیں

مزید پڑھیں:  بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے، میتھیو ملر