images 27 2

ہری پور میں کورونا کے وارجاری، مزید 4 سکول اور 1 کالج بند کیے

ویب ڈیسک (ہری پور): ہری پور میں کورونا کے وارجاری، 5 سکول کالج میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ، کورونا کے وارجاری، مزید 4 سکول اور 1 کالج بند کیے، 5 دن کے سمارٹ لاک ڈاون میں ان 4 سکولوں اور 1 کالج کو سیل کیا گیا، کورونا کے مثبت کیسز سامنے آنے پر ڈی سی ہری ہور کے احکامات پرگورنمنٹ پرائمری سکول سکندرپور، گورنمنٹ گرلزہائی سکول پھرہاڑی، ڈان پبلک سکول کھلابٹ، ورکرفوکس ہائی سکول، ورکنگ فوکس ہائرسیکینڈری سکول اور پشاورماڈل کالج سیل کردیا گیا اور ان اداروں میں روزانہ کی بنیادپر ڈس انفیکشن سپرے کرنے کے احکامات جاری کئے گئے، جبکہ تمام کورونا مثبت کیسوں کو ہوم کورنٹین پر آئسولیٹ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، شفیع نامی قیدی کی جیل میں خودکشی